بھارتی لوگ ناشتے میں پوہا کیوں کھاتے ہیں؟ جانیں اس کے فوائد اور بنانے کا آسان طریقے

 ہر قوم کے مختلف رسم و رواج کی طرح ان کے کھانے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ آپ نے اکثر سُنا ہوگا کہ بھارتی لوگ صبح کے ناشتے میں پوہا پہت شوق سے کھاتے ہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے؟ چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل پوہا ناشتے میں اس لئے کھایا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک ہلکی غذا ہے اور اس کو کھا لینے سے آپ کو دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔ اس میں آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ مگر آپ سو رہے ہوں گے کہ آخر یہ پوہا کیا ہے؟ چلیں تو ہم بتا دیتے ہیں، دراصل پوہا چاولوں کو چپٹا کر کے دلیے کی طرح بنائی گئی ایک ایسی کھانے کی چیز ہے جسے دہی یا پھر دودھ میں ملا کر کھایا جاتا ہے یا پھر اس کو درج ذیل ترکیب سے بنایا جاتا ہے۔ اجزاء ایک کھانے کا چمچ مونگ پھلی یا زیتون کا تیل 2 سے 3 کپ پوہا (چپٹے کئے ہوئے چاول) ½ چائے کا چمچ چینی ایک عدد باریک کٹی ہوئی ہری مرچ ایک عدد پیاز کیوب میں کٹی ہوئی ایک کپ اُبلے اور کیوب میں کٹے ہوئے آلو ½ مونگ پھلی یا پھر کاجو ہلدی چٹکی بھر سرسوں کے بیج ایک چائے کا چمچ کڑی پتے 6 سے 7 عدد نمک حسبِ زائقہ ترکیب پوہا پانی میں بھگو کر اسے دھو لیں۔ پھر اسے چھان کر الگ کر لیں، اب ایک پین میں تیل ڈالیں، اب اس تیل میں ایک چائے کا چمچ سرسوں کے بیج شامل کریں، اب اس میں آلو، پیاز، ہلدی، ہری مرچیں۔ نمک، چینی مونگ پھلی یا کاجو ڈال کر بھونیں اور اس میں پوہا شامل کر لیں۔ پھر آخر میں اس پر کڑی پتہ چھڑکیں اور دو منٹ بھون کر اسے اتار لیں۔ پوہا تیار ہے ناشتے میں کھائیں اور صحت پائیں۔



Comments

Popular posts from this blog

The 5 Top Health Tips Of All Time

Ali and Zara Love 💕 Story in English